• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رکن صوبائی اسمبلی جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری

رکن صوبائی اسمبلی جام خان شورو کے وارنٹ گرفتاری جاری

نیب نے سندھ کے سابق صوبائی وزیر بلدیات جان خان شورو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کر دیئے، جام خان شورو کی گرفتاری کیلئے 5 افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دے دی گئی۔نیب اعلامیہ کے مطابق سابق وزیر بلدیات جام خان شورو کے خلاف فنڈز میں خوردبرد، غیرقانونی الاٹمنٹس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی تحقیقات جاری ہے۔ان کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب کی منظوری سے جاری کئے گئے۔ نیب نے جام خان شورو کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں جو حیدرآباد اور کراچی میں چھاپے مار رہی ہیں۔ادھر سابق وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو نے گرفتاری سے بچنے کیلئے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ جام خان شورو پی ایس 62 حیدرآباد سے رکن سندھ اسمبلی ہیں، سابق دور حکومت میں جام خان شورو صوبائی وزیر لوکل گورنمنٹ تھے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply