• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں: صدر مملکت

پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں: صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک افواج کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہیں، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے اہم کردار ادا کیا ہے، عالمی برادری کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتے ہیں۔صدر مملکت عارف علوی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا تمام پاس آؤٹ کیڈٹس کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، ملکی کی ترقی کیلئے کیڈٹس کو تمام صلاحتیں بروئے کار لانی ہوں گی، فورسز کی تمام ضروریات پوری کی جائیں گی، انکو جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کرنے کیلئے ہر اقدام کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کیڈٹس کی بہترین صلاحیتوں کا اظہار اعلیٰ تربیت کا مظہر ہے، ہر حال میں پیشہ ورانہ ذمہ داریوں کی بہترین انجام دہی آپ کا فرض ہے۔قبل ازیں رسالپور پی اے ایف اکیڈمی اصغر خان میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، ائیرچیف مجاہد انور خان نے صدر مملکت کا استقبال کیا۔تقریب میں کیڈٹس کی جانب سے قومی ترانہ پڑھا گیا، پاسنگ آؤٹ پریڈ میں 140 جی ڈی پائلٹ، 86 انجینرنگ کیڈٹس شامل تھے، پریڈ میں 96 ائیر ڈیفنس اور 21 ایڈمن کورس کے کیڈٹس بھی شریک ہوئے، سعودی سفیر نواف المالکی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply