سو لفظوں کی کہانی۔۔۔ مسائل کا حل/عبدالحنان ارشد

کافی عرصہ کی تنگ و دو اور چاپلوسی کے بعد میں
اپنے علاقے سے پارٹی ٹکٹ پر
ایم این اے کا الیکشن جیتنے میں کامیاب ہوا تھا۔
حلقے میں لوگوں کے مسائل سننے کے  لیے کھلی کچہری لگا ڈالی۔
سائلوں نے پہلے دن ہی شکایات کے انبار لگادیے۔
کسی کا مسئلہ تھا پولیس اُس کی بات نہیں سنتی،
کسی کا گلہ تھا عدالتیں اثرورسوخ
کے پیشِ نظر اُس کا کیس لٹکا رہی ہیں،
کسی کو شکوہ تھا اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔
میں تو ان نالوں سے بھونچکا  رہ گیا۔
میں نے سب کو جبران ناصر
کا نمبر اور پتہ لکھ کر
دے دیا۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply