• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • بھارت کا کینسر کی پاکستانی مریضہ کو ویزہ دینے کا اعلان

بھارت کا کینسر کی پاکستانی مریضہ کو ویزہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے منہ کے کینسر میں مبتلا پاکستانی مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ جاری کرنے کی یقین دہانی کروا دی۔فائزہ تنویر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سشما سوراج سے آزادی کے 70 ویں سال کی خوشی میں بھارتی ویزہ جاری کرنے کی درخواست کی تھی۔جس پر سشما سوراج نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا، ،بھارت کے یوم آزادی پر مبارک باد دینے کا شکریہ، ہم آپ کو ہندوستان میں علاج کے لیے ویزہ جاری کر رہے ہیں۔یاد رہے کہ گذشتہ ماہ جولائی میں ہندوستانی سفارت خانے نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدہ تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کینسر کے مرض میں مبتلا مریضہ فائزہ تنویر کو ویزہ دینے سے انکار کردیا تھا۔لاہور کے علاقے مزنگ کی رہائشی فائزہ کو منہ کا ٹیومر ہے اور بھارت کے اندر پراشتھا ڈینٹل کالج اینڈ ہسپتال غازی آباد نے 10 لاکھ وصول کرکے پاکستانی مریضہ کو بھارت علاج کے لیے بلوایا تھا۔تاہم ہندوستانی سفارت خانے کی جانب سے ویزہ دینے سے انکار پر فائزہ تنویر نے پاک-بھارت سیاستدانوں اور رفاہی اداروں سے اپیل کی تھی کہ وہ انھیں علاج کے لیے ویزہ حاصل کرنے میں مدد فراہم کریں۔جس کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے ٹوئٹر پر اپنے پیغامات کے سلسلے میں کہا تھا کہ ،انھیں علاج کی غرض سے بھارت کے ویزہ کے حصول کی خواہشمند پاکستانی شہری سے ہمدردی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply