نان فائلرز آج سے گاڑی و جائیداد نہیں خرید سکیں گے

وفاقی حکومت نے نان فائلر پر جائیداد و گاڑیوں کی خریداری پر پابندی عائدکردی تاہم اوورسیزپاکستانیوں پر پابندی کا اطلاق نہیں ہوگا۔صدر کے دستخطوں کے بعد فنانس ترمیمی بل2018 نافذکردیا گیا۔ بل کے مطابق نان فائلرز کیلیے گاڑیوں وجائیدادکی خریداری پر پابندی عائد ہوگی اور نان فائلرکی گاڑی بک کرنے والی مینوفیکچرنگ کمپنی کو 5 فیصد جبکہ گاڑیوں سمیت دیگر منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ٹرانسفرکرنیوالی کمپنی و ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ و مجاز رجسٹریشن اتھارٹی کے افسر کو 3 فیصد جرمانہ کیاجائے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کومتعلقہ بینک سے گاڑی بُک کرانے کی تاریخ سے 60 روز پہلے بینکنگ چینلز سے پیسے بیرون ملک سے پاکستان بھجوانے کا سرٹیفکیٹ فراہم کرنا ہوگا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply