• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • زینب کے قاتل کی پھانسی کا آنکھوں دیکھا حال زینب کے والد کی زبانی

زینب کے قاتل کی پھانسی کا آنکھوں دیکھا حال زینب کے والد کی زبانی

لاہور: قاتل عمران کا عبرتناک انجام اپنی آنکھوں سے دیکھا ہے، اُسے سزا کا کوئی خوف نہیں تھا اور اس کے چہرے پر ندامت کےآثار نہیں تھے۔امیں انصاری نے بتایا مجرم عمران علی خود چل کر پھانسی گھاٹ آیا، ایسے تمام ملزمان کو سرعام سزادی جانی چاہیئے۔امین انصاری کا کہنا تھا کہ آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے، مجرم عمران کو مقررہ وقت پر پھانسی دی گئی۔امین انصاری کا کہنا ہے کہ مجرموں کو سرعام سزا کےلیے پارلیمنٹ پردباؤ بڑھائیں گے۔ مجرم عمران کی پھانسی نشانِ عبرت ہے۔زینب کے والد نے کہا مجرم عمران کی پھانسی کے بعد ہمیں انصاف مل گیا، ایسے جرائم کے خاتمے کے لئے مجرموں کو سرعام پھانسی ہونی چاہئے۔بیٹی کے قتل میں ملوث مجرم عمران علی کی پھانسی کے بعد زینب کے والد امین انصاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج انصاف کے تقاضے پورے ہوئے ہیں۔ میڈیا نے ہماری آواز کو بلند کیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply