• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دہشتگردی کیخلاف پاک بحریہ نے اہم کردار ادا کیا: صدر مملکت

دہشتگردی کیخلاف پاک بحریہ نے اہم کردار ادا کیا: صدر مملکت

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ دہشتگردی اوربحری قزاقوں کیخلاف پاک بحریہ نےاہم کرداراداکیا، پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سےلیس جہازہے، پاکستان کو ترکی کے ساتھ برادرانہ تعلقات پرفخرہے۔صدر عارف علوی کراچی میں پی این ایس معاون کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے، تقریب میں نیول چیف سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سمیت پاک بحریہ کے اعلیٰ افسران اور وزارت دفاع کے حکام شریک ہوئے۔اس موقع پر صدر عارف علوی نے کہا کہ پی این ایس معاون جدید ٹیکنالوجی سے لیس جہاز ہے، دہشتگردی اوربحری قزاقوں کیخلاف پاک بحریہ نےاہم کردارادا کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو ترکی کے ساتھ تاریخی برادرانہ تعلقات پر فخر ہے۔تقریب سے اپنے خطاب میں پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کیخلاف جارحیت کے عزائم نہیں رکھتا، پرامن بقائے باہمی کی پالیسی پر یقین رکھتے ہیں، وزارت دفاع کو مشن کی کامیابی پرمبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس سے قبل پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا کہ نیوی کے بیڑے میں شامل ہونے والے نئےجہاز کو پی این ایس معاون کا نام دیا گیا ہے، یہ جہاز مختلف قسم کے میری ٹائم آپریشز سرانجام دینے اور بیک وقت دو ہیلی کاپٹرز ڈیک پر رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply