کرپشن بڑے آدمی کے ماتھے کا جھومر بن گئی ہے

اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپشن بڑے آدمی کے ماتھے کا جھومر بن گئی ہے، میرے ہوتے ہوئے ریلوے میں کوئی بھی کرپشن نہیں کرسکتا۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میرے پاس جو بھی اختیارات ہیں ان کو بروئے کار لاؤں گا۔سکھر میں موہنجوڈرو ایکسپریس کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا پاکستان ریلوے کو سی پیک منصوبے میں اہم کردار حاصل ہوگا۔ سی پیک چین کی اسٹریٹجک منصوبہ بندی کی بنیادہے۔شیخ رشید نے کہا چین کےساتھ ایم ایل ٹوپربھی بات کروں گا۔انہوں نے بتایا پاکستان ریلوے کے پاس ایک لاکھ 96 ہزار ایکڑ زمین ہے۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ریلوے کے مزدوروں کو مراعات فراہم کریں گے۔وزیر برائے ریلوے کا کہنا تھا کہ جتنی غربت سکھر میں دیکھی پاکستان میں کہیں نہیں دیکھی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply