• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • سال 19-2108 کیلئے بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

سال 19-2108 کیلئے بجٹ آج پنجاب اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

لاہور: وزیرخزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت آج پنجاب اسمبلی میں رواں مالی سال دو ہزار اٹھارہ انیس کیلئے دو ہزار ارب روپے کا بجٹ پیش کریں گے، بجٹ میں سروسز پر نئی خدمات کو ٹیکس نیٹ میں لانے اور کم آمدنی والوں کو ٹیکس میں ریلیف دینے کی سفارش کی جائے گی۔ ترقیاتی منصوبوں کی مد میں 350 ارب سے زائد اور محکمہ تعلیم و صحت کیلئے بڑی رقم مختص کیے جانے کا امکان ہے۔نئے ترقیاتی منصوبوں کے بجائے جاری منصوبوں کو مکمل کرنے اورصفائی کیلئے فنڈز میں اضافہ کی تجویز بھی پیش کی گئی ہے۔ جنوبی پنجاب کیلئے پہلے سے زیادہ ترقیاتی بجٹ رکھنے کی تجویز بھی اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے جنوبی پنجاب کیلئے زیادہ ترقیاتی فنڈز مختص کرنے کی ہدایت کی ہے۔اسی حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ وہ صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے، پہلا صوبائی بجٹ پارٹی منشور کا بھی آئینہ دار ہو گا وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس میں بجٹ سیشن کے حوالے سے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پنجاب کا بجٹ غریب آدمی کیلئے ہوگا۔انہوں نے کہا سابق دور حکومت میں جن علاقوں کو نظر انداز کیا گیا ان کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات اٹھائے جائیں گے۔عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے کے عوام کی توقعات پر پورا اتریں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply