• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ‘دو بالٹیاں بھی مفت نہ ملیں توواٹر بورڈ کا ہاتھ مروڑ کرنکالیں گے’

‘دو بالٹیاں بھی مفت نہ ملیں توواٹر بورڈ کا ہاتھ مروڑ کرنکالیں گے’

کراچی: واٹر کمیشن نے کراچی میں غریب عوام کو پانی کی فراہمی کیلئے کمر کس لی ہے، بلدیہ ٹاؤن میں واٹر ہائیڈرنٹ سے پانی کی عدم فراہمی پر وہاں تعینات ملازمین کو ہٹانے کا حکم دے دیا۔واٹر کمیشن نے بارہ سو روپے والے ٹینکر کو بھی ہزار روپے میں فروخت کرنے کا حکم سنا دیا۔بلدیہ ٹاؤن میں واٹرہائیڈرنٹ سے پانی کی عدم فراہمی کے معاملے پرواٹر کمیشن کا اجلاس ہوا۔ کمیشن نے کہا سپریم کورٹ سے 6 ہائیڈرنٹس کی اجازت ملی تھی، یہ ساتواں ہائیڈرنٹ غیرقانونی ہے۔کمیشن کا کہنا تھا کہ عام آدمی کو پانی مفت میں مل رہا ہےتو ٹھیک دو بالٹیاں بھی مفت نہ ملیں توواٹر بورڈ کا ہاتھ مروڑ کرنکالیں گے۔ٹھیکدار نے کمیشن کو بتایا کہ 1200 گیلن پانی 1200 روپے کا ملتا ہے۔جس پر سربراہ واٹر کمیشن نےقیمت 600 روپےکرنے کا حکم دیا، ٹھیکیدارنے مؤقف اپنایا اخراجات زیادہ ہیں، بھاری مالی نقصان ہوگا۔جسٹس امیر ہانی مسلم ریٹائرڈ بولے صدقہ جاریہ سمجھ کر کام کریں، کچھ کام نیکی کی نیت سے بھی کرنے چاہئیں۔ ٹھیکیدار اور ایم ڈی واٹر بورڈ نے قیمت بڑھانے کی استدعا کی تو کمیشن نے فی ٹینکر ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے کی اجازت دے دی۔کمیشن نے بلدیہ ٹاؤن واٹر ہائیڈرنٹ پرواٹر بورڈ ملازمین کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار کیا تو ایم ڈی واٹر بورڈ نے بتایا واٹر بورڈ کا ملازم پرچیاں کاٹ کاٹ کر مالک بن جاتا ہے۔جس پر کمیشن نے چھ چھ سال سے وہاں موجود ملازمین کو ہٹانے کا حکم سنادیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply