ایک منٹ میں ایک روپیہ اضافہ، ڈالر 133 پر پہنچ گیا

کراچی: انٹربینک میں ڈالر صرف ایک منٹ میں 1 روپیہ 7 پیسے بڑھ گیا، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 133 روپے پر پہنچ گئی۔اس سے قبل روپے کی قدر میں 32 پیسے کمی دیکھنے میں آئی تھی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر 132روپے 25 پیسے پر آگیا تھا۔دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکس چینج، کاروباری ہفتے کے پہلے روز مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس فی الحال 37 ہزار 500 پر موجود ہے۔یاد رہے کہ ایک ہفتے قبل انٹربینک میں روپے کی قدر میں بحالی شروع ہوگئی تھی، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 64 پیسے کمی سے 133 روپے پر آگیا تھا۔ گذشتہ ہفتے روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میں ایک ہی روز میں 9 روپے 75 پیسے اضافے کے ساتھ ڈالر 134 روپے کا ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل انٹر بینک میں ڈالر 124 روپے 25 پیسے کا تھا، جبکہ کچھ دیر بعد ہی 132 روپے پر آچکا تھا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے مارکیٹ میں کافی غیریقینی کی صورتحال اور اتار چڑھاؤ دیکھا جارہا تھا جو اب بھی برقرار ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply