• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • سی سیکشن (آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش )۔۔۔۔۔پہلی بارش/ہیلتھ بلاگ

سی سیکشن (آپریشن کے ذریعے بچے کی پیدائش )۔۔۔۔۔پہلی بارش/ہیلتھ بلاگ

اگر نارمل طریقے سے بچے کی ڈلیوری نہ ہو اور بچے کا سر پھنس جاۓ تو اس سے بچے اور ماں دونوں کی جان کو خطرہ ہوتا ہے ، اس صورت میں آپریشن کے ذریعے ماں کے پیٹ اور بچہ دانی کو چیر کر بچے کو باہر نکالتے ہیں ، ایسے آپریشن کو سی سیکشن کہتے ہیں ،

سی سیکشن کی تاریخ بہت پرانی ہے ، قبل مسیح ادوار کی سلطنت روم اور ہندوستان میں اسکا ذکر ملتا ہے ، ہندوستان کے ایک مشہور بادشاہ اور عدم تشدد کے پیروکار اشوکا کے والد بندوسرا کی پیدائش اسی طریقے سے ہوئی تھی ، اس دور میں سی سیکشن کا مقصد بچے کو بچانا ہوتا تھا ، چونکہ آپریشن کے بعد ماں کے زخم سینے اور انکی دیکھ بھال کا کوئی مناسب طریقہ نہیں تھا اس لیے ایسے قریبا ًًً تمام آپریشن ماں کے لیے مہلک ثابت ہوتے تھے ۔

وقت کے ساتھ طریقہ علاج میں ہلکی سی جدت آئی  اور انسان نے لاشوں پر جراحی سیکھنا شروع کی تو ان آپریشنز میں ماں کے بچنے کے امکانات بھی بڑھتے گئے ، ١٥٨٠ میں سوئٹزر لینڈ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک عورت سی سیکشن سے مکمل صحتیاب ہوئی ، اسکے باوجود آنے والی تین صدیوں میں ان آپریشنوں میں ماں کی ہلاکت کا امکان نوے فیصد تک تھا ۔

انیسویں صدی کے وسط میں آپریشن میں انستھیزیا (بے ہوشی ) کا استعمال شروع ہوا ، زچگی خود ایک انتہائی اذیت ناک مرحلہ ہے ، کہتے ہیں کہ جب انگلینڈ میں پہلی مرتبہ اس طریقے سے ڈلیوری کی گئی تو ماں اور ڈاکٹروں نے خوش ہو کر بچی کو پیار سے انستھیزیا کا نام دیا اگرچہ اس کا اصل نام کچھ اور تھا ۔

انیسویں صدی کے آخر میں سی سیکشن کے آپریشن میں ٹانکوں کا استعمال شروع ہوا جس نے خون ضائع ہونے کو بڑی حد تک کم کر دیا ، اسی دوران جوزف لسٹر کی بدولت جراثیم کش طریقوں کا استعمال بھی عام ہوا ، ان دو وجوہات نے ماں کے بچنے کا امکان کئی گنا بڑھا دیا۔

بیسویں صدی میں اس میں مزید جدت آئی ، انٹی بائیو ٹکس دوائیں ، بہتر ٹانکے ، انتقال خون ، بہتر اور صاف ستھرے ہسپتال ، جنہوں نے سی سیکشن کو ایک معمول کا آپریشن بنا دیا اور آج دنیا میں ہر پانچ میں سے ایک ڈلیوری سی سیکشن کے ذریعے ہوتی ہے ۔

ایک ذکر رامریز پیریز کا ، میکسیکو کی اس خاتون نے ایمرجنسی میں بغیر کسی طبی امداد کے اپنا سی سیکشن خود کیا اور نہ صرف زندہ بچ گئیں بلکہ بچے کو بھی کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

سی سیکشن کی تاریخ پر ایک تحریر
https://www.healthline.com/…/preg…/history-cesarean-section…

سی سیکشن کے بارے میں عمومی معلومات
https://en.wikipedia.org/wiki/Caesarean_section#History

Advertisements
julia rana solicitors

رامریز پیریز پر ایک تحقیقی آرٹیکل ،
http://onlinelibrary.wiley.com/…/abstract;jsessionid=038051

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply