کافی شاپ پر حکومت مخالف ایک دوست سے ملاقات ہو گئی۔
میں: تمہاری جماعت کی حکومت بھی نہیں، شب و روز تو بڑی آسانی سے گزرتے ہوں گے؟
دوست: روز و شب تو پہلے سے بھی زیادہ مصروف ہو گئے ہیں، روز اپنی جماعت کے پسندیدہ چینل پر ٹاک شو دیکھتا ہوں،
اپنی جماعت کے رہنماؤں کے اپنے لیڈروں کے حق میں تبصرے سنتا ہوں، دن کے وقت گلی کوچوں میں بیٹھ کر موجودہ حکومت کے اچھے اقدامات کو کوستا ہوں،
رات گئے مخالف جماعتوں کے بارے میں توئیٹ اور اپنے لیڈر کے بارے میں نیلسن منڈیلا سے مشاہبت والی پوسٹیں شئیر کر کے سو جاتا ہوں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں