• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرنے والے کو ریکوری کا 20 فیصد حصہ ملے گا

کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرنے والے کو ریکوری کا 20 فیصد حصہ ملے گا

اسلام آباد: حکومت نے ملک میں بڑے چوروں کیخلاف کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نیکی کریں کروڑ پتی بنیں۔اب جو کرپٹ عناصر کی نشاندہی کرے گا اسے ریکوری کا 20 فیصد حصہ ملے گا۔ ایک ارب کا 20 فیصد کتنا ہوگا، دیکھیں کتنا آسان ہے کمائی کرنا۔ اگلے ہفتے نیا قانون ‘وسل بلور’ اور ‘وٹنس پروٹیکشن ایکٹ’ لایا جائے گا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ دس ہزار پراپرٹیز پکڑی ہیں، جنکی تفتیش کر رہے ہیں۔ دبئی میں نو سو ارب روپے کی پراپرٹیز میں سے اٹھ سو پچانوے پراپرٹیز کی تفصیلات منگوالی ہیں، جبکہ تین سو افراد کو نوٹسز دے دیئے ہیں۔وزیراعظم نے پرائم منسٹر سیکریٹریٹ میں اسٹس ریکوری یونٹ بنانے کا بھی اعلان کیا، یہ یونٹ ملک سےباہر لے جائے گئی لوٹی دولت واپس لائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں غریبوں کے نام پر اکاؤنٹس کھولے جارہے ہیں، کہیں کسی فالوے والے تو کہیں کسی طالبعم کے اکاؤنٹ سے کروڑوں روپے مل رہے ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ بڑے بڑے گھر والوں کو نوٹسز بھیج رہے ہیں۔ایک بڑی شخصیت کے نوکر کے نام پر کچھ جائیدادیں ہیں۔عمران خان نے کہا کہ وہ جانتے تھے کہ کرپشن ہوتی لیکن اندازہ نہیں تھا کہ اتنی ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply