غربت کی چکی میں پِستا سیاسی ورکر۔۔۔۔طیب حسن

میں ہمیشہ سے ن لیگ کا سپپورٹر رہا ہوں، بغیر کسی لالچ کے اور ن لیگ اس وقت پاکستان میں جمہوریت کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہے ۔۔اس بات پر شک کرنے والا کوئی جاہل ہی ہو گا۔ مگر جہاں پر ن لیگ غلط ہوئی میں نے کھل کر ن لیگ پر تنقید کی اب میری تنقید کا ن لیگ پر کوئی اثر ہو یا نہ ہو مگر میں نے اپنا فرض پورا کیا۔ میری نظر میں کچھ ایسے کام جو ن لیگ نے اپنے دور حکومت میں کیے آج وہ ن لیگ کے لئے گردن کا پھندا بن گئے ہیں ۔

ممتاز قادری شہید  کی شہادت ٹرننگ پوائنٹ تھا، اس سانحے کے بعد ن لیگ پر جو  زوال  آیا اس کا سلسلہ آج تک نہ  تھم سکا۔ عافیہ بہن کی رہائی کے لئے کچھ نہ کرنا ن لیگ کے چہرے پر سیاہ داغ ہے۔ ن لیگ کے دور حکومت میں ہزاروں ماؤں کے جگر گوشے لاپتہ ہوئے  لیکن ن لیگ اپنے اقتدار میں مست رہی۔ جنگ ن لیگ نے اس وقت شروع کی جب مقدس سانڈ نے جاتی عمرہ پر ہاتھ ڈلا۔ ممتاز قادری شہید  کو پھانسی ہو گئی ۔ عافیہ کی عزت پامال ہوتی رہی۔ غریبوں کے بچوں کو ملکی سلامتی کے نام پر غائب کیا جاتا رہا، لواحقین فریادکرتے رہے۔ مگر نون لیگ سوئی  رہی، نون لیگ جاگی مگر اس وقت جاگی جب نون لیگ خود اس مقدّس سانڈ کے نشانے پر آ گئی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

آج نون لیگ پر وقت آیا تو ہم غریب نون لیگ کے ساتھ ہیں مگر جب ہم غریب رو رہے تھے تو اس ٹائم نون لیگ نے ایک مذمت کا بیان بھی نہیں دیا۔ آخری بات یہ کہ  اس وقت ہمارے ملک میں جو قانون لاگو ہے اس کے مطابق طاقتور کی بہن بھی ہوتی ہے، بیٹی بھی   اورعزت بھی ہوتی ہے۔ ہم غریب لوگوں  کی عورت عورت نہیں ہوتی، ہم صرف ان کا ایندھن ہیں ،غریبوں کا کیا ہے۔ دس مریں گئے تو سوپیدا ہو جائیں گئے۔

Facebook Comments

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply