• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • امریکا کوتعلقات کے آغاز سے اب تک ہرچیزکی قیمت ادا کی ہے: محمد بن سلمان

امریکا کوتعلقات کے آغاز سے اب تک ہرچیزکی قیمت ادا کی ہے: محمد بن سلمان

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ جب سے امریکا سے تعلقات کا آغاز ہوا ہے تب سے سعودی عرب ہر چیز کی قیمت ادا کرتا آیا ہے۔

بلومبرگ کو انٹرویو دیتے ہوئے سعودی ولی عہد کا مزید کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ مضحکہ خیز ہے جسے مسترد کرتے ہیں۔ امریکا ہمیں بھیک نہیں دیتا بلکہ ہم امریکا سے فوجی سازوسامان خریدتے ہیں اور اس کی قیمت ادا کرتے ہیں۔

FaceLore Pakistan Social Media Site
پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ اس بیان سے دونوں ملکوں کے تعلقات خراب نہیں ہوں گے تاہم غلط فہمیوں کو دورکر کے مضبوط تعلقات قائم کئے جاسکتے ہیں۔

محمد بن سلمان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اتحادی اپنے اپنے ملکی اور سیاسی مفاد کے تحت ہر قسم کی بات کرتے ہیں اور ایسا ممکن نہیں کہ ہر اتحادی ملک سو فیصد آپ کے حق میں ہو۔

Advertisements
julia rana solicitors london

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مسی سپی میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ سعودی بادشاہ کو اپنی حفاظت کے لیے امریکا کو معاوضہ ادا کرنا ہوگا اور ہمارے بغیر وہ دو ہفتے بھی اقتدار میں نہیں رہ سکتے۔

  • merkit.pk
  • julia rana solicitors
  • julia rana solicitors london
  • FaceLore Pakistan Social Media Site
    پاکستان کی بہترین سوشل میڈیا سائٹ: فیس لور www.facelore.com

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply