• صفحہ اول
  • /
  • نگارشات
  • /
  • کامیاب سفارتکاری کا آغاز قومی زبان سے۔۔۔سید واثق گردیزی/اختصاریہ

کامیاب سفارتکاری کا آغاز قومی زبان سے۔۔۔سید واثق گردیزی/اختصاریہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شریک ہونے سے قبل شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ وہ اردو زبان میں خطاب کریں گے یہ بیان سنکر خوشی ہوئی تھی اور پھر عملی طور پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں مادری زبان میں پہلی بار پاکستان کا اصولی موقف اردو زبان کی شائستگی میں پیش ہوتے دیکھ کر پہلی بار احساس ہوا ہاں ہم ایک قوم ایک شناخت ایک پہچان رکھتے ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

وزیر خارجہ نے جاندار و مدلل انداز میں مسئلہ کشمیر ،پاکستان میں بھارتی دہشت گردی ،کلبھوشن یادیو اور نبی کریم علیہ السلام کے گستاخانہ خاکوں کا معاملہ اٹھا کر ایک طویل عرصے بعد پاکستانی موقف مکمل طور پر اقوام عالم کے سامنے رکھ کر بھارت کو سفارتی سطح پر جو مات دی ہے اسکا تسلسل جاری رہے تو پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے اور خطے میں امن کا قیام عمل میں لانا ممکن ہو پائے گا
اردو بولیے،اردو لکھیے۔۔۔۔
پاکستان اور پاکستانی ہونے پر فخر کیجیے اردو احساس کمتری نہیں ہمارا فخر  ہے۔۔
پاکستان زندہ باد!

Facebook Comments

Syed Wasiq Gardezi
سکوں و اماں کی تلاش میں عذاب آگہی میں مبتلا ایک عام انسان

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply