کراچی :مرچ مصالحوں میں ملاوٹ کا مستقل حال نکل آیا

سندھ فوڈ اتھارٹی نے مرچ مصالحوں میں ملاوٹ کے خاتمے کا مستقل حل ڈھونڈ نکالا۔ آئندہ سال ستمبر سے کھلے مرچ مصالحوں کی فروخت پرپابندی لگا دی جائے گی۔مرچ مصالحے پاکستانی کھانوں کی شان ہیںلیکن کھلے مصالحے صحت کیلئے مسئلہ ہیں۔حکومت نےکھلےمصالحوں پر پابندی کا فیصلہ سنایاتو شہریوں کی اس مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔حکومتی اقدام سے اشیائے خورونوش میں ملاوٹ کا بھی خاتمہ ہوگا۔پہلے مرحلے میں ہول سیلرز کے گرد گھیرا تنگ کیا جائے گا۔حکومت نے کھلے تیل اور مصالحوں کا کاروبار کرنےوالوں کو ایک سال کی مہلت دی ہے، جس کے بعدان مضر صحت مصالحوں کا خاتمہ ہوجائے گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply