• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • دہری شہریت کیس، نادیہ گبول و فرح ناز کے وارنٹ گرفتاری جاری

دہری شہریت کیس، نادیہ گبول و فرح ناز کے وارنٹ گرفتاری جاری

دہری شہریت کیس: نادیہ گبول اور فرح ناز کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت نے دہری شہریت کیس میں سابق سفیر حسین حقانی کی اہلیہ اور وزیر اعلیٰ سندھ کی مشیر پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول اور سابق ایم این اے فرح ناز اصفہانی کے وارنٹ گرفتاری کردیئے ہیں۔عدالت نے دونوں خواتین رہنماؤں نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کو یکم ستمبر تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیشن جج جنوبی کراچی کی عدالت میں دہری شہریت کیس میں نااہل قرار دیئے گئے ارکان اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ ‏عدالت نے پیپلز پارٹی کی رہنما نادیہ گبول اور فرح ناز اصفہانی کو گرفتار کرکے یکم ستمبر تک پیش کرنے کا حکم دیا۔دہری شہریت کیس میں سپریم کورٹ کی جانب سے نااہل ہونے والی ‏ دونوں ملزماؤں کی بریت کی درخواستیں مسترد ہوچکی ہیں اور اب ان پر فرد جرم عائد کی جانی تھی۔ ‏فرح ناز اصفہانی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمہ علاج کےلیے ملک سے باہر ہیں اس لیے انہیں حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔الیکشن کمیشن کے پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزماؤں کی جانب سے تاخیری حربے استعمال کیے جارہے ہیں۔ دہری شہریت کیس میں صوبائی الیکشن کمیشن کی درخواست پر دونوں خواتین کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply