ریپ کے قابل لڑکی۔۔۔صفی سرحدی

ایک دن میری بائیک خراب تھی اور آفس جانے کے لیے مجھے مجبوراً ویگن میں چڑھنا پڑا۔ رستے میں ویگن ایک بس اسٹاپ پر رکی جہاں ایک بچہ فٹ پاتھ پر ابلے ہوئے انڈے بیج رہا تھا اور وہاں سے گزرتے وقت ایک جوان لڑکی نے جھک کر ایک انڈا اٹھا لیا اور ہاتھ اپنی چادر کے اندر  کر لیا۔

Advertisements
julia rana solicitors

بچے کا دھیان کہیں اور تھا اس لیے اسے انڈہ چوری ہونے کی خبر نہیں ہوسکی۔ میں حیرانی سے اس جوان چور لڑکی کو دیکھتا رہ گیا جو روڈ کراس کرنے کے لئے انڈر پاس میں اتر گئی۔
میرے پاس بیٹھے ہوئے آدمی نے بھی یہ منظر دیکھ لیا تھا۔ اچانک وہ ویگن سے اترنے لگا میں نے اسے کہا بھائی صاحب لیکن آپ کا اسٹاپ تو آگے ہے۔ وہ یہ کہتے ہوئے ویگن سے نیچے اتر گیا۔
یہ لڑکی ریپ کے قابل ہے۔

Facebook Comments

مکالمہ
مباحثوں، الزامات و دشنام، نفرت اور دوری کے اس ماحول میں ضرورت ہے کہ ہم ایک دوسرے سے بات کریں، ایک دوسرے کی سنیں، سمجھنے کی کوشش کریں، اختلاف کریں مگر احترام سے۔ بس اسی خواہش کا نام ”مکالمہ“ ہے۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply