شاپر ڈبل کرالو

کبھی کسی فروٹ یا سبزی کی ریڑھی پہ خریداری کرتے آپکو ایسا اتفاق ہوا ہوگا کہ پاس کھڑا کوئی اجنبی شخص آپ کو یا اس ریڑھی والے کو مشورہ دے ڈالے گا کہ بھائی جی” شاپر ڈبل کرالو” کہیں یہ والا پھٹ نہ جائے اور آپکا فروٹ یا سبزی نہ گر جائے۔قطع نظر اس سے کہ وہ بیچارہ آپکا بھلا ہی سوچتا ہے یہ اک فعل من حیث القوم ہمارے ایک دلچسپ رویے کی طرف بھی اشارہ کرتا ہے۔پنجابی تھوڑی “تلخ “زبان ہے مگر کچھ باتوں کا اصل مطلب پنجابی میں ہی سمجھ آتا ہے جیسے کہ پنجابی گالی میں ایسی تاثیر ہے کہ بقول شاعر روح تک بات اتر جاتی ہے مسیحائی کی۔اب اس شاپر ڈبل کرالو، والی کیفیت کو اگر پنجابی میں نام دینا چاہیں تو اسے کسی بھی غیر متعلقہ کام میں ماما بننا،اب پنجابی دوست اسے بہت بہتر سمجھتے ہیں کہ ماما بننا کیا ہوتا ہے۔
ہماری قوم اکثر و بیشتر اس جذبے یا کیفیت میں مبتلا نظر آتی ہے جو بادی انظر میں تو بھلائی اسلامی اخوت و بھائیچارہ دکھتا ہےلیکن اصل میں ہوتا وہ” ماما بننا “ہی ہے۔اب آپ موٹر سائیکل پے گھر سے نکلیں تو کائنات کے ہر زی روح کی نظر آپکی بائیک کے سٹینڈ پر ہو گی۔ہر طرف سے آوازیں سننے کو ملیں گی کہ او پائی سٹینڈ چک لے۔۔۔بھائی سٹینڈ اٹھا لیں وغیرہ وغیرہ۔۔۔جب تک آپ سٹینڈ نہیں اٹھائیں گے سب کا کارخانہ حیات تب تک جام رہے گا۔اپنا کام چھوڑ کر آپ کی فکر میں لوگ آپ کو صلاح دیتے ہیں۔”ہاؤ سویٹ” کتنا خوش کن احساس آج کل کہ نفسا نفسی کے دور میں۔۔۔ایسے ہی جب آپ بائیک یا گاڑی میں کسی زنانہ سواری کے ساتھ نکلیں اور موصوفہ کا آنچل لہراتا نظر آجائے تو کونوں کھدروں سے برادران اسلام نمودار ہوجاتے ہیں کہ باجی دوپٹہ اٹھا لیں، آپی کپڑے بچائیں وغیرو وغیرہ۔
بہت اچھا اور اپنائیت بھرا احساس ہوتا ہے ۔فخر ہوتا ہے کہ کیسی دردِ دل والی قوم کے باسی ہیں جو اتنا احساس کرتے ہیں۔ لیکن مسئلہ تو تب بنتا ہے کہ جب یہی قوم اک اک روپے کے لیے گلا تک کاٹنے پے تیار ہوجاتی ہے۔راستہ نہ ملنے پر گالیوں سے نوازتی ہے۔تب اس قوم کا بالکل ہی اور روپ سامنے آتا ہے کہ اک منٹ کے لیے بھی برداشت نہیں۔شاید سارا اخلاق صرف موٹر بائیک کے سٹینڈ یا عورت کے دوپٹے کو ٹائر میں پھنسنے سے بچانے پر ہی صرف ہوجاتا ہے۔پھر وہ کیفیت یاد آتی ہے شاپر ڈبل کرالو۔بلاوجہ غیر ضروری کام کا” ماما بننا”۔آپ کو بھی کبھی ایسے کردار سے پالا تو پڑا ہوگا جو راہ چلتے ہی مفت مشوروں سے فی سبیل اللہ نوازتا جاتا ہو، ہر واقف نا واقف کو۔۔کبھی غور کیجیےگا کہ ہم بھی تو اس میں شامل نہیں؟ کیا قوم ہے واللہ مجھے یقین ہے ایسی قوم اس کرہ ارضی پر تو اور کوئی نہ ہوگی ۔باقی رب کی کائنات بہت وسیع ہے ۔شاید کسی اور سیارے میں” شاپر ڈبل کرالو” کی صدائیں آتی ہوں۔۔۔پاکستان زندہ باد

Facebook Comments

عین الحق
علم کا۔متلاشی۔۔۔جہاں سے بھی ملے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply