واٹس ایپ آپ کو اطلاع دینے کا انداز بدلنے والا ہے

مشہور میسجنگ ایپلیکیشن واٹس ایپ اپنے نوٹیفیکیشنز کیلئے نیا طریقہ اپنانے جارہی ہے۔ذرائع کے مطابق نوٹیفیکیشن کی اطلاع کیلئے ان لائن امیجز کا طریقہ نیا نہیں لیکن فارمیٹ میں ان تصاویر کو کھولا یا بند کیا جاسکے گا۔تاہم یہ فیچر صرف ان صارفین کیلئے ہوگا جن کے استعمال میں اینڈرائیڈ پائی والی ڈیواسز ہوں گی۔متعارف کرایا جانے والافیچر تصویر کے پری ویو میں تو مددگار ہوسکے گالیکن یہ ویڈیو اور جِف فائلز کیلئے کارگر نہیں ہوگا۔وہ واٹس ایپ صارفین جو اینڈرائیڈ پائی کا استعمال کررہے ہوں گے وہ نوٹیفیکیشن کو پھیلانے پر ان بھیجی جانے والی تصاویر کا پری ویو کرسکیں گے۔لیکن پری ویوکو محدود کرنے پر تصویر دائیں جانب چلی جائے گی اور گروپ آئیکون اس کے بعد دِکھے گا۔اس کے علاوہ ذرائع کے مطابق واٹس ایپ اینڈرائیڈ بیٹا 2.18.291ورژن کیلئے نیا اسٹِکر پیک بسکٹ متعارف کرارہا ہے۔فیس بک کا مشہور اسٹِکر پیک جلد ہی واٹس ایپ کا حصہ بھی بن جائے گا۔اس سے قبل واٹس ایپ نے اعلان کیا تھا کہ وہ آئی او ایس 7 یا اس سے پُرانے آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنا بند کردےگا۔

Advertisements
julia rana solicitors

Indian Express بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply