توند گھٹانے کا آسان نسخہ

مرد ہو یا خواتین، جب جسمانی وزن بڑھتا ہے تو توند باہر نکلنے لگتی ہے جو شخصیت کو بے ڈول بنا دیتی ہے۔ویسے خواتین کے مقابلے میں مردوں میں توند زیادہ آسانی سے نکل جاتی ہے کیونکہ ان کے جسم میں چربی کا ذخیرہ ہی پیٹ کے اس حصے میں ہوتا ہے جسے ہم توند کہتے ہیں۔تو کیا آپ کی بھی توند نکل آئی ہے ؟ ویسے یہ جان لیں کہ جسم کے اس حصے میں موجود چربی کو گھلانا ہی سب سے مشکل ہوتا ہے۔مگر اس کا حل بھی آپ کے کچن میں ادرک اور پانی کی شکل میں موجود ہے۔جی ہاں ادرک ملا پانی اس حوالے سے بہت زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ یہ رانوں، کولہوں اور کمر کے گرد جمع ہونے والی چربی کو گھلاتا ہے۔اس کو بنانے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔ادرک کے کچھ پتلے ٹکڑے لیں اور ڈیڑھ لیٹر پانی میں شامل کردیں، ویسے دل کرے تو کچھ مقدار میں لیموں کا عرق بھی شامل کیا جاسکتا ہے۔اسے بنانے کے لیے سب سے پہلے پانی کو ابالیں اور پھر اس میں ادرک کے سلائیس کا اضافہ کردیں۔اس مکسچر کو پندرہ منٹ تک چمچ سے ہلائیں اور پھر چولہے سے اتار کر ٹھنڈا ہونے دیں اور پھر تھوڑا سا لیموں کا عرق شامل کردیں۔ہر صبح ناشتے سے قبل اور رات کو کھانے سے قبل ایک گلاس پی لیں، چند دنوں میں آپ توند کے حوالے سے نمایاں فرق دیکھیں گے۔ادرک میں میگنیشم اور زنک جیسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو دوران خون کو بہتر بناتے ہیں۔اس کے نتیجے میں جگر میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کا اجتماع بھی کم ہونے کا امکان ہوتا ہے جو کہ امراض قلب اور فالج جیسے امراض سے تحفظ دے سکتا ہے۔ویسے ادرک بخار میں کمی لانے اور زیادہ پسینے آنے کے مسائل سے بھی نجات دلاتی ہے اور ادرک ملا پانی بھی فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply