• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • اورنج ٹرین پر پیسہ ضائع کرنے والوں کو صحت کا خیال نہیں،ذکر اللہ مجاہد

اورنج ٹرین پر پیسہ ضائع کرنے والوں کو صحت کا خیال نہیں،ذکر اللہ مجاہد

اورنج ٹرین پر پیسہ ضائع کرنے والوں کو عوام کی صحت کا کوئی خیال نہیں،ذکر اللہ مجاہد
لاہور:(مکالمہ سٹی رپورٹر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے ثریا عظیم ہسپتال کی گورننگ باڈی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکمران اپنے اقتدار کی جنگ میں عوام کے بنیادی انسانی حقوق اور مسائل بھول چکے ہیں۔حکمرانوں کے پیرس میں اورنج لائن ٹرین کا مہنگا پروجیکٹ بن رہا ہے جبکہ عوام ہسپتالوں میں ادویات کیلئے ترس رہے ہیں اور ینگ ڈاکٹرز اپنے حقوق کیلئے پنجاب بھر میں حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی غریب عوام کیساتھ ناانصافیوں نے انہیں سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی سہولیات سے محروم رکھا ہواہے، پنجاب حکومت شہر میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر بے دریغ عوامی پیسہ پانی کی طرح بہا رہی ہے جبکہ شہر کے عوام پینے کے صاف پانی سے محروم ہیں، جس کی وجہ سے ہر چوتھا اور پانچواں شخص یرقان کے موذی بیماریوں میں مبتلا ہو چکا ہے۔ جبکہ لاہور سمیت پنجاب بھر کے اکثر سرکاری ہسپتالوں میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سے او پی ڈیز بند ہونے کی وجہ سے متوسط طبقات کے لوگ جو پرائیویٹ ہسپتالوں میں علاج و معالجہ نہیں کروا سکتے وہ ڈاکٹرز اور حکومت کی اس محاذ آرائی میں صحت کی سہولیات سے محروم ہیں جو لمحہ فکریہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply