• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • پنجاب میں گھریلو ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی لازم قرار دینے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب میں گھریلو ملازمین کی ہفتہ وار چھٹی لازم قرار دینے کیلیے قانون سازی کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے گھریلو ملازمین کے لیے بھی ہفتہ وار چھٹی لازم قرار دینے کے لیے قانونی سازی کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع پنجاب حکومت کے مطابق گھروں میں کام کرنے والے افراد کو قانون سازی کے ذریعے تحفظ دیا جائے گا اور اس سلسلے میں ان کے حقوق کا تحفظ یقینی بناتے ہوئے انہیں بھی لیبر لاز کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت نے لیبر لاز میں مناسب ترمیم سے گھریلو ملازمین کو تنخواہ اور ان کی ہفتہ وار چھٹی کو لازم قرار دینے کے لیے قانونی سازی کا فیصلہ کیا ہے۔حکومتی اقدام کے بعد گھریلو ملازمین پر تشدد اور مار پیٹ جیسے واقعات کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply