• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عائشہ گلالئی عمران خان کیخلاف ایک بار پھر میدان میں آ گئیں،

عائشہ گلالئی عمران خان کیخلاف ایک بار پھر میدان میں آ گئیں،

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عائشہ گلالئی نے کہاہے کہ برطانوی غلامی سے نکلے ہوئے کئی دہائیاں ہوگئی ہیں لیکن آج بھی ایک سیاسی پارٹی کے چیئرمین عمران خان نیازی خود کو برطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے ہیں ،آج بھی وہ ہر جگہ وہاں کی مثالیں دیتے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے والی عائشہ گلالئی نے ویڈیو پیغام جاری کر دیاہے جس میں انہوں نے پاکستانیوں شہریوں کو 70وی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو پتہ ہے کہ بیس لاکھ مسلمانوں کی قربانی سے آزاد اور خود مختار پاکستان ملا لیکن میں افسوس کے ساتھ یہی کہنا چاہوں گی کہ اگرچہ برطانوی غلامی سے نکلے ہوئے کئی دہائیاں ہوگئی ہیں لیکن آج بھی ایک سیاسی پارٹی کے چیئرمین عمران خان نیازی خود کو برطانوی ذہنی غلامی سے نہیں نکال پائے ہیں ،آج بھی وہ ہر جگہ وہاں کی مثالیں دیتے ہیں لیکن میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ برائے مہربانی آپ خود اگر ذہنی غلامی کا شکار ہیں تو پاکستان کی نوجوان نسل جو کہ انتہائی باصلاحیت ہے اور وہ پاکستان کا مستقبل ہیں انہیں اس غلامی میں مبتلا نہ کریں ۔عائشہ گلالئی کا کہناتھا کہ تحقیقات کیلئے ایک پارلیمانی کمیٹی بنی ،پہلے تو عمران خان نے خیر مقدم کیا اور بعد میں وہ اس سے پیچھے ہٹ گئے اور اب نیا موقف اختیار کیا ہے کہ تحقیقات کیلئے برطانوی طرز کا کمیشن بننا چاہیے لیکن میں ان سے کہنا چاہتی ہوں کہ یہ پارلیمنٹ ہمارے ملک کا ادارہ ہے ،برطانیہ کی اپنی روایات اور اپنا قانون ہے اورپاکستان کا اپنا قانون اور آئین ہے یہاں کے فیصلے اسی کے مطابق ہوں گے جس پر مجھے اعتماد ہے ۔

Facebook Comments

ثاقب رانا
ہر پاکستانی کی طرح ویلھا مصروف اور نویلا " دانشور".

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply