کافر رتھ فاؤ مر گئی

کافر رتھ فاؤ مر گئی ۔۔۔ اس نے اللہ کے عذاب میں مبتلا لوگوں کو عذاب سے نجات دلائی ۔۔۔
اللہ کے کام میں مداخلت کی ۔۔۔ گناہگاروں کو سزا سے بچایا ۔۔۔ یہ بھی ایدھی کی طرح جہنمی ہے ۔۔۔
بے عقل تھی اسی لیے عقل والوں کیلئے دی گئی نشانیاں کبھی نہ سمجھ پائی ۔۔۔
عقل ہوتی تو کسی مدرسے میں جہادی تیار کروا رہی ہوتی ۔۔۔ کچھ لوگ کہتے ہیں وہ مری نہیں زندہ ہے ۔۔بس یہاں سے اٹھ کر جنت میں چلی گئی ہے ۔۔۔
ارے احمقو یہ کون سا طریقہ ہے جنت میں جانے کا ۔۔۔ جسم سے بم باندھ کر کوڑھیوں کے بیچ بیٹھ کر خود کو اڑا لیتی ۔۔۔
کوڑھی بھی اور کوڑھ بھی دونوں ساتھ ہی اڑ جاتے ۔۔۔ اور کوڑھ بھی کہاں ختم کر سکی ۔۔۔ سب جھوٹ ۔۔۔
اگر کوڑھ ختم کر گئی ہوتی تو ہمارے دماغوں میں کوڑھ کہاں سے آتا ۔۔۔ یہ تو نہیں مٹا ناں ۔۔۔ یہ تو نہیں مٹا ۔۔۔
یہ سب یہودی کا سازش ہے ۔۔۔ یہ سب خنزیر کا بچہ سب کافر اسلام کا دشمن ہے ۔۔۔
کوڑھ کے نام پر ادھر کفر پھیلانے آیا تھا اور تم زندیق اس کا تعریف کرتا ہے۔۔۔

Facebook Comments

فاروق احمد
کالم نگار ، پبلشر ، صنعتکار

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

براہ راست 0 تبصرے برائے تحریر ”کافر رتھ فاؤ مر گئی

Leave a Reply