آج امام صاحب نے صبح صبح ہی مسجد کا سپیکر آن کیا، دس محرم الحرام کے تاریخی دن کی اہمیت بیان کی، آلِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کے بہتّر جانثاروں کی قربانیوں کا تذکرہ کیا اور ان کے ایصال ثواب اور ان کے صدقے سے ہمیں اپنے بال بچوں و دیگر اہلِ خانہ کی دین و دنیا و عاقبت اور عافیت و بخشش کی خاطر چندے کی اپیل کی کہ مسجد کے اخراجات چونکہ کافی بڑھ گئے ہیں یہاں تک کہ بجلی کے بل ادا کرنے بھی مشکل ہو گئے ہیں لہٰذا مسلمانوں کو اس طرف دھیان و توجہ کرنا چاہیے –
اور مَیں فتووں سے ڈر جانے والا کمزور دل مسلمان اس وقت سے اپنی خالی جیب کا ماتم کرنے کے ساتھ ساتھ سوچنے بیٹھا ہُوا ہوں کہ کیا امام عالی مقام نے کربلا کے ایک گرم ترین دن میں پیاس کاٹ کر، گرم ریت پر سجدے میں سر کٹوا کر قربانی واقعی اس لیے دی تھی کہ ہماری مسجد کے الماری سائز کے پانچ ایئر کنڈیشنز چلتے رہ سکیں؟
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں