بھارت نے چھبیس رنز سے ہانگ کانگ کو شکست دے دی

دبئی: ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بھارت نے ہانگ کانگ کو شکست دے دی۔ ہانگ کانگ کی ٹیم 286 رنز کے تعاقب میں شاندار آغاز کے باوجود میچ جیتنے میں ناکام رہی۔ہانگ کانگ اب ٹورنامنٹ سے باہر ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی میں کھیلے گئے میچ کا ٹاس بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 285 رنز بناسکی۔ہانگ کانگ کے گیند بازوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور بھارت جیسی مضبوط بیٹنگ لائن اپ کو 300 رنز کا ہندسہ عبور کرنے نہ دیا۔بھارت کی جانب سے اوپنر شیکھر دھون نے شاندار سینچری اسکور کی، وہ 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ دنیش کارتھک نے 33، کیدھار جادھو نے 28 اور کپتان روہت شرما نے 23 رنز اسکور کئے۔ہانگ کانگ کی جانب سے خاصی نپی تلی بولنگ کا مظاہرہ کیا گیا، کِنچِت شاہ نے 3، احسان خان نے 2 جبکہ احسان نواز اور اعزاز خان نے ایک ایک بلے باز کو پویلین کی راہ دکھائی۔جواب میں ہانگ کانگ کی ٹیم نے بھرپور مزاحمت کی، دونوں اوپننگ بلے بازوں نے ٹیم کو 174 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا، لیکن اس کے بعد کوئی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہا۔اوپنر نزاکت خان اور انشومن راتھ نے بالترتیب 92 اور 73 رنز اسکور کئے۔ یکے بعد دیگرے بلے بازوں کی پویلین واپسی نے ہانگ کانگ کو فتح سے محروم کردیا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply