• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • ملک بھر میں 8 محرم الحرام کےجلوسوں کیلئے سیکیورٹی سخت، موبائل فون سروس بند

ملک بھر میں 8 محرم الحرام کےجلوسوں کیلئے سیکیورٹی سخت، موبائل فون سروس بند

ملک بھر میں آٹھ محرم الحرام کےجلوسوں کے باعث سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔ کراچی میں مرکزی جلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔کراچی میں آٹھ محرم الحرام کا مرکزی جلوس دوپہر ایک بجے نشترپارک سے برآمد ہوگا جو اپنے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ حسینیان ایرانیاں کھارادر پراختتام پزیر ہوگا،،جلوس کی گزرگاہ پر سبیلیں قائم،،عزاداروں میں شربت اور لنگر تقسیم کیاجائے گاجلوس کے سلسلے میں ایم اے جناح روڈ کو کنٹینرز لگا کر سیل کر دیا گیا ہے۔کراچی میں مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے پانچ ہزار پانچ سو سے زائد اہلکارتعینات ہیں۔ جلوس کے راستوں پرتمام دکانوں، مارکیٹوں کے شٹراورگیٹ سیل کردیئے گئے جب کہ جلوس کے راستے میں تمام گلیاں ٹینکرزاورٹرکوں سے بند کردیئے گئے ہیں۔جلوس میں بغیرپاس والی گاڑیوں کوجانےکی اجازت نہیں دی گئی ہے۔کراچی کے بعض علاقوں میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بھی بند کر دی گئی ہے۔ادھر سندھ کے دیگر شہروں حیدرآباد، سکھر، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، لاڑکانہ، شکار پور اور جیکب آباد میں بھی آٹھ محرم الحرام کے جلوس کے باعث موبائل فون سروس بند رہے گی۔اس سے قبل سندھ حکومت نے کراچی میں آٹھ ، نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرنے کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا ہے۔نوٹیفیکیشن کے تحت شہر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی تین دن کے لیے عائد کی گئی ہے تاہم بچے، خواتین، بزرگ، معذور، صحافی اور اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنٰی ہوں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply