زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی مقرر

اسلام آباد :زلفی بخاری کو وزیراعظم عمران خان کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا، زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق وزیراعظم کی معاونت کریں گے۔منگل کو وزیراعظم عمران خان نے زلفی بخاری کو معاون خصوصی بنانے کا فیصلہ کیا، جس کے بعد زلفی بخاری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ زلفی بخاری اوورسیز پاکستانیوں سے متعلق وزیراعظم کی معاونت کریں گے جبکہ وزارت اوورسیز پاکستان کے معاملات بھی دیکھیں گے۔خیال رہے زلفی بخاری وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی ہے اور ان کی این اے 53انتخابی مہم کے انچارج بھی رہ چکے ہیں، زلفی بخاری دوہری شہریت رکھتے ہیں اور ان کے پاس پاکستان کے علاوہ برطانوی شہریت ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply