• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • رولر کوسٹر سے گردے کی پتھری نکالنے کا عجب علاج دریافت

رولر کوسٹر سے گردے کی پتھری نکالنے کا عجب علاج دریافت

سائنس کی دنیا میں رُونما ہونے والے واقعات بعض اوقات حقیقت سے زیادہ سائنس فکشن لگ رہے ہوتے ہیں۔ایسا ہی کچھ ہوا ہے کہ امریکا کے محققین کے ساتھ جن کو تحقیق کے دوران معلوم ہوا ہے کہ جن مریضوں نے رولر کوسٹر پر سواری کی ان کے گردے سے پتھری نکل گئی۔سائنس کی اس تحقیق پر حال ہی میں اِگ نوبل ایوارڈ سے نوازا گیا ہے جو ایسی دریافت پر دیا جاتا ہے جو لوگوں کو پہلےہنساتی ہے پھر سوچنے پر مجبور کردیتی ہے۔اس تحقیق کی بنیاد کئی برس قبل مشیگن اسٹیٹ یونیورسٹی کے پروفیسر ڈیوڈ وارٹِنگر کے ایک مریض پر ہے جو والٹ ڈزنی ورلڈ سے چھٹیاں گزار کر آئے تھے۔مریض نے بتایا کہ بِگ تھنڈر ماؤنٹین رائیڈ پر سواری کے بعد ان کے گردے میں موجود پتھریوں میں سے ایک پتھری نکل گئی۔نامعلوم مریض کو اس اتفاق پر بڑی حیرانی ہوئی اور انہوں نے جھولے کی سواری جاری رکھی۔جتنی بار وہ رولر کوسٹرپر سواری کیلئے گئے ان کے پتھر نکلتے گئے۔پروفیسر وارٹِنگر کو معاملے میں دلچسپی ہوئی اور انہوں نے اپنے مریض کے گردے کی مصنوعی شکل بنائی اور اس میں نقلی پتھری نصب کی۔اس کے بعد انہوں نے خیال کو پرکھنے کیلئے اس مصنوعی ڈھانچے ساتھ متعدد بار سواری کی۔پروفیسر کو معلوم ہوا کہ اس معاملے میں وہ جھولے زیادہ اثرانداز ثابت ہوتی ہیں جو سواری کرنے والے کو زیادہ ہلاتی جُلاتی ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors

Metro.co.uk بشکریہ

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply