سری نگر:مقبوضہ کشمیر میں شہادتوں کیخلاف آج ہڑتال کی جارہی ہے، ہڑتال کی کال حریت رہنماؤں کی جانب سے کی گئی ۔مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے خون ریزی کے نئے سلسلے کا آغاز ہوگیا،نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران کشمیری نوجوانوں کی شہادتوں کیخلاف کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے ۔ہڑتال کی کال حریت رہنما ءسید علی، یاسین ملک ، میرواعظ عمر فاروق سمیت دیگر رہنماؤں کی جانب سے کی گئی ۔حریت رہنماؤں کا کہناہے کہ عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے والے مظالم کا نوٹس لے ۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں