نہار منہ یہ مشروب پینا فائدہ مند

ادرک بہت عام استعمال ہونے والی چیز ہے جو لگ بھگ پاکستان میں ہر کھانے کا حصہ ہوتی ہے۔مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ یہ صحت کے لیے کتنی بہترین چیز ہے ؟ بدہضمی سے لے کر جسمانی دفاعی نظام کو مضبوط بنانے تک یہ جڑی بوٹی متعدد فوائد کی حامل ہے۔اس کا استعمال نہار منہ کرنا نظام ہاضمہ کو بہتر کرتا ہے، دل متلانے اور دیگر ہاضمے کے مسائل کو ختم کرنے کے ساتھ ساتھ اس میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس موسمی نزلہ زکام سے نجات دلانے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔ادرک خون کی شریانوں کے لیے بھی بہترین ہے جو کہ خون میں کولیسٹرول کی سطح کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے۔نہار منہ ادرک کو پانی میں ملا کر پینا آپ کی صحت کے لیے متعدد فوائد کا حامل ہوسکتا ہے۔اس کو بنانے کا طریقہ درج ذیل ہیں :
اجزا
ادرک کے دو انچ کے ٹکڑے
چوتھائی کپ لیموں کا عرق
تین کپ پانی
شہد
تیاری
ادرک کو چھل کر کدوکش کرلیں اور پھر پانچ منٹ تک پانی میں ابالیں۔اس کے بعد اسے ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں اور جب پانی ٹھنڈا ہوجائے تو آخر میں اس میں لیموں کے عرق اور شہد کا اضافہ کردیں۔اس مکسچر کو صبح ناشتے سے پہلے یعنی نہار منہ پینا فائدہ مند ہوتا ہے جو کہ متعدد طبی مسائل کی روک تھام یا علاج میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔اس کے ساتھ ساتھ یہ نظام ہاضمہ اور میٹابولزم کو بہتر کرنے کے ساتھ ساتھ جسمانی وزن میں کمی لانے میں بھی موثر ثابت ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply