ہر صورت ریلوے کا خسارہ کم کرینگے، شیخ رشید

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ آج ریلوے کا خسارہ بیالیس ارب تک پہنچ گیا ہے جسے ہر صورت ختم کریں گے۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسٹیشن کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا کہ آج وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ریلوے سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے سامنے اپنی سفارشات پیش کرونگا، اور محکمہ ریلوے کی زمین واگزار کرانے کے لیے آرڈیننس جاری کرنے کی تجویز دوں گا، اوروزیر اعظم سے درخواست کرونگا کہ وہ تمام ٹرینوں کو اپ گریڈ کریںشیخ رشید کا کہنا تھا کہ گوادر سے کوئٹہ تک ٹریک ڈالا جائے گا ، جس کے لئے ایف ڈبلیو او سے بات ہو گئی ہے،انہوں نے سی پیک کو پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریلوے کا محکمہ چالیس سے بیالس ارب روپے کے خسارے میں ہے جبکہ ہمارے پاس وسائل نہیں پھر بھی کام کریں گے۔میڈیا سے گفتگو میں وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ تیس دسمبر تک پاکستان ریلوے کو مثالی ریلوے بنانا ہمارا ہدف ہے،ہم ریلوے کی آمدن بڑھانے جا رہے ہیں، جلد سارے پسماندہ علاقوں میں پاکستان ریلوے پہنچے گی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ محکمہ ریلوے زیرو ٹالرنس کرپشن کی پالیسی پر گامزن ہیں، کسی صورت کرپشن پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،ایک دو مچھلیاں سارے تالاب کو گندہ کرتی ہیں،ضروری نہیں کہ سارا محکمہ ہی خراب ہو،میں میں وعدہ کرتا ہوں کہ بھیس بدل کر بھی ریل گاڑیوں کو چیک کرو گا۔اس سے قبل پاکستان ریلوے نے وزیراعظم عمران خان کے آبائی علاقہ کے لئے میانوالی ریل کار کے لئے کوچز تیار کی، ان کوچز کو ریکارڈ مدت میں کیرج فیکٹری اسلام آبا د میں تیارکیا گیا ہے اور ایک کوچ کی تیاری پر تقریباً 85 لاکھ روپے لاگت آئی ہے۔وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کام کرنے والے تیس مزدوروں کو پانچ پانچ ہزار روپوں کا انعام دینے کا اعلان کیا،میانوالی ریل کار 14 ستمبر سے روزانہ صبح 7 بجے کندیاں سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوا کرے گی اور اسی طرح روزانہ شام 6 بجے راولپنڈی سے کندیاں کے لئے چلا کرے گی جبکہ لاہور اور راولپنڈی کے درمیان ایک اور ٹرین راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے 15 ستمبر سے چلائی جائے گی جوبیک وقت رات 8 بجے لاہور اور راولپنڈی سے چلا کرے گی۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply