سگریٹ نوشی جسم کے کس حصے کی رگیں بند کرسکتی ہے؟

ماہرین کے مطابق جو لوگ حد سے زیادہ اور طویل عرصہ تک سگریٹ نوشی کرتے ہیں ایسے لوگوں  کی دل کی شریانوں کے ساتھ ایک اور جگہ کی شریانیں بھی بند ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان کو مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سائنس دانوں نے سینکڑوں عمر رسیدہ لوگوں کی دماغ

کا جائزہ لیا جو کہ کافی عرصہ سے سگریٹ نوشی کرتے آرہے ہیں ،۔ ان کے  مقابلہ میں وہ لوگ تھے جو سگریٹ نہیں پیتے تھے ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سگرہٹ نوشی کرنے والے لوگوں کے دماغ کی وہ شریانیں بند ہو چکی تھیں جس کا تعلق یاداشت کے ساتھ ہوتا ہے اور اس کی وجہ سے اکثر کو بھولنے کی بیماری بھی

Advertisements
julia rana solicitors london

لاحق تھی ۔ ماہرین کا کہناتھا کہ ان کا دماغ بالکل ایسا ہی تھا جیسے شوگر کے مریض کا ہوتا ہے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ یہ تو سب ہی جانتے ہیں کہ سگریٹ نوشی ہمارے دل اور پھیپھڑوں کے لئے نقصان دہ ہے اور اس سے جگر بھی خراب ہو جاتا ہے لیکن اس بارے میں بہت کم لوگ جانتے ہونگے کہ اس کی وجہ سے دماغ بھی متاثر ہوتا ہے اور اس سے یاداشت بھی خراب ہو سکتی ہے ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply