دیوار(سو لفظوں کی ناقابل اشاعت کہانی) ۔۔۔ مبشر علی زیدی

میں یونس کو تلاش کرتا ہوا غریب آباد پہنچا۔
گلی میں کھیلتے بچوں نے اس کے گھر تک پہنچایا۔
یونس راج مزدور ہے۔
وہ گھر پر موجود تھا۔
“یاد ہے، تم نے دس ماہ پہلے ہمارے صحن میں دیوار گرائی تھی؟”
میں نے یاد دلایا۔
“جی ہاں۔ آدھے مکان میں آپ رہتے تھے،
آدھے میں آپ کا بھائی۔
آپ نے مجھ سے دیوار گروائی تھی۔
دونوں بھائی ایک ہو گئے تھے۔”
یونس نے یاد کیا۔
“وہ دیوار دوبارہ کھڑی کرنی ہے۔”
میں نے کہا۔
“لیکن کیوں؟” یونس اچھل پڑا۔
میں نے بتایا،
“کیونکہ کل سے محرم شروع ہو رہا ہے۔”

Facebook Comments

مبشر علی زیدی
سنجیدہ چہرے اور شرارتی آنکھوں والے مبشر زیدی سو لفظوں میں کتاب کا علم سمو دینے کا ہنر جانتے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply