چاول آپ کی دماغی صحت کیلئے کتنا نقصان دہ ہے؟

انسان کی غذا اس کے جسم پر براہِ راست اثر انداز ہوتی ہے۔ اس لیےاپنی صحت کا خیال رکھنے کیلئے اپنی غذا کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے۔غذا کا صحت سے یہ تعلق صرف جسمانی سطح پر نہیں ہےبلکہ دماغی اعتبار سے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ آپ کی زرا سی غفلت آپ کی یادداشت، شعوری وظائف اور جذبات پر منفی اثرات مرتب کرسکتی ہے۔ ان ہی غذاؤں میں سے ایک غذا سفید چاول ہیں۔ہائی گلائسیمک-انڈیکس غذائیں آپ میں ڈپریشن کے خطرات بڑھا دیتی ہیں۔ یہ غذائیں وہ ہوتی ہیں جن میں کاربوہائیڈریٹس زیادہ ہوتے ہیں۔مخصوص قسم کے کاربورہائیڈریٹس آپ کے دماغ پر منفی اثرات مرتب کرسکتےہیں جس کا نتیجہ ذہنی صحت کی تنزلی کی صورت میں آتا ہے۔سال 2015 میں شائع ہونے والی ایک امریکی تحقیق کے مطابق وہ خواتین جو اپنے مخصوص ایام پورے ہونے کے بعد ریفائینڈ کاربوہائیڈریٹس جیسے کہ وائٹ بریڈ، چاول، کارن فلیکس اور آلو کھاتی ہیں انہیں ڈپریشن ہونے خطرات زیادہ ہوتے ہیں۔اس کے برعکس تحقیق کےوہ شرکاء جو زیادہ لیکٹوز، فائبر، بغیر رس والے پھل اور سبزیاں کھاتے تھے انہیں ڈپریشن کم ہوتا تھا۔کاربوہائیڈریٹس والی غذائیں دراصل اچانک آپ کے بلڈ شوگر کو بڑھا دیتی ہیں جو انسولین کے اضافے کا سبب بنتا ہے۔ماہرین کے مطابق ہائی ریفائینڈ کاربز کھانا تھکاوٹ، مزاج میں تبدیلی اور ڈپریشن کی دوسری علامات سے تعلق رکھتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply