کرائم ناول پڑھنے سے ڈپریشن کا علاج

کہا جاتا ہے کہ کتاب انسان کی بہترین دوست ہے۔ لیکن تحقیق سے یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ کتابوں کا مطالعہ ڈپریشن کم کرنے میں کارآمد ثابت ہوسکتا ہے ۔ ریسرچرز کے مطابق یہ کوئی علاج نہیں، البتہ اس سے ڈپریشن جیسے موذی مرض میں کافی حد تک کمی ممکن ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق ڈاکٹرز عام طور پر ان مریضوں کو اینٹی ڈپریشن ادویات دیتے ہیں جو دوسرے علاج یا تھیراپیز سے بہتر ہو سکتے ہیں۔ ببلیو تھراپی ایسی ہی ایک تھراپی ہے جس سے ڈپریشن کے مریضوں میں بہتری دیکھنے میں آئی ہے۔ اس کے علاوہ اس تھراپی سے ادویات کے استعمال میں واضح کمی لائی جا سکتی ہے۔ ببلیوتھراپی جذباتی رد عمل کے ذریعہ رویوں میں تبدیلی کا دعویٰ کرتی ہے۔ فکشن ، شاعری اور ڈرامے کا مطالعہ مریضوں میں امید پیدا کرتا ہے۔ جرائم سے متعلق لٹریچر کے مطالعہ سے مریض کے ذہن پر یہ اثر پڑتا ہے کہ مسائل کا حل بھی ممکن ہے۔ یہ صرف کوئی کتابی باتیں نہیں مطالعہ ڈپریشن دور کرنے میں مدد دیتا ہے بلکہ ببلیوتھراپی انسان کی جسمانی اور ذہنی صحت دونو ں پر بہترطریقے سے اثر انداز ہوتی ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply