ایک شامی بچے کےسرسے جڑا دوسرا سر کامیاب آپریشن کے بعدعلیحدہ کردیا گیا۔
شام سے تعلق رکھنے والاعبدالطیف شیکرک جب پیدا ہوا تو اس کا دماغ کھوپڑی کے باہر بھی پھیلا ہوا تھا لیکن خطرناک آپریشن کے بعد اس کی جان بچا لی گئی۔
عبدالطیف میں اس صورتحال یعنی اینفالوسیل کی تشخیص ان کی پیدائش سے قبل ہوئی۔ ایسا عموماً 12ہزار میں سے ایک بچے کے ساتھ ہوتا ہے۔
عبدالطیف کے سر کے ساتھ ایک کلو کا لوتھڑا لگا ہوا تھا جو ان کا دوسرا سر لگتا تھا۔
سرجنز بچے کا آپریشن کرنے پر مجبور تھے جب وہ صرف تین دن تھا۔لیکن پیچیدہ آپریشن کامیابی کے ساتھ کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے بچے کا دماغ واپس کھوپڑی میں ڈال دیا۔
حلب سے تعلق رکھنے والی عبدالطیف کی والدہ ثناء حِلل نے اپنے بیٹے کی پیدائش کیلئے ترکی جانے کا فیصلہ کیا تھا۔
سینتیس سالہ خاتون نے شام کے جنگ زدہ علاقے سےانتاکیہ کے مصطفیٰ کمال یونیورسٹی ہوسپِٹل تک 60میل کا فاصلہ طے کیا۔

بچہ تقریباً جان سے جانے ہی والا تھا جب اُسے بحیرہ روم کے ساحلی علاقے میں واقع اسکندرن ڈیویلپمنٹل ہوسپِٹل لے جایا گیا۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں