نا اہل(سو لفظوں کی کہانی)

میرا اس شہر سے گزر ہوا تو مزید سفر روک کر شہر گھومنے کے لئیے نکل پڑا۔۔۔۔۔
دیکھنے میں شہر خوب سجا ہوا تھا۔۔۔۔
شہر کے باسی ایک شخص کو مار رہے تھے،۔۔۔
کچھ برا بھلا کہہ کر ہی اپنا حصہ ڈال رہے تھے۔
بڑی شش و پنج میں ایک بزرگ سے اس معاملے کے بارے میں پوچھا۔۔۔ تاکہ دل کو اطمینان و تسلی ہو۔
بزرگ: یہ ہمارا لیڈر ہے۔ جو بھی ملک کو نقصان پہنچاتا ہوں۔ اس کو یہی سزا دی جاتی ہے۔
میں : ایسے تو یہ مر جائے گا۔
بزرگ : پھر ہم اس کا بت بنا کر اسے پوجیں گے۔

Facebook Comments

عبدالحنان ارشد
عبدالحنان نے فاسٹ یونیورسٹی سے کمپیوٹر سائنس کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ ملک کے چند نامور ادیبوں و صحافیوں کے انٹرویوز کر چکے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ آپ سو لفظوں کی 100 سے زیادہ کہانیاں لکھ چکے ہیں۔

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply