نہار منہ یہ کھانا توند سے تیزی سے نجات دلائے

جسمانی وزن میں کمی آسان کام نہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ چند چھوٹی عادتوں سے بھی آپ موٹاپے سے جلدی نجات پاسکتے ہیں؟

درحقیقت ایسی غذائی عادات موجود ہیں جو کہ جسمانی چربی کو جلد گھلانے میں مدد دیتا ہے جیسے نہار منہ گرم پانی کو پینا وغیرہ۔

اگر آپ اپنے بڑھتے وزن سے نجات پانا چاہتے ہیں تو ایک ایسا گھریلو ٹوٹکا آپ کو مدد دے سکتا ہے جس سے بیشتر افراد واقف نہیں۔

اور وہ ہے نہار منہ شہد اور لہسن کے آمیزے کو پینا۔

ہوسکتا ہے کہ ان دونوں کا امتزاج سننے میں اچھا نہ لگے مگر بہت فائدہ مند ضرور ہے جو کہ جسمانی وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ صحت کو بھی بہتر کرتا ہے۔

اس مقصد کے لیے آپ لہسن کے چند ٹکڑے لیں اور انہیں چھیل لیں، جس کے بعد ایک گلاس جار کو شہد سے بھردیں اور پھر اس میں لہسن کے ٹکڑوں کو ڈال دیں۔

اس کے بعد جار کو ڈھکن سے بند کردیں اور کچھ وقت کے لیے چھوڑ دیں۔

اس کے بعد ہر صبح ناشتے سے پہلے ایک لہسن کے ٹکڑے کو شہد سے نکال کر چمچ یا چھری سے کچل لیں اور خالی پیٹ کھالیں، جس سے توند اور موٹاپے سے بہت تیزی سے نجات ملے گی۔

Advertisements
julia rana solicitors london

یہ ٹوٹکا جلد کے لیے فائدہ مند ہے کیونکہ لہسن قدرتی طور پر خون کو صاف کرتا ہے جبکہ جراثیم کش خصوصیات سے بھی لیس ہوتا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply