• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • گائے کو لاحق تشویش ناک بیماری انسانوں کی جان لےسکتی ہے

گائے کو لاحق تشویش ناک بیماری انسانوں کی جان لےسکتی ہے

امریکا میں ایک گائے کو تشویش ناک بیماری کی تشخیص ہوئی ہے جس کی زد میں انسان بھی بآسانی آسکتا ہے۔

امریکی ریاست فلوریڈا میں بدھ کو امریکا کے شعبہ زراعت نےایک گائے پر میڈ- کاؤ ڈیزیز کا ٹیسٹ کیا گیا جو مثبت آیا۔

گائے فلوریڈا کے مویشیوں سے تعلق رکھتی تھی اور  اُس کو ذبح ہونا تھا۔

اگر انسان میڈ-کاؤ ڈیزیز سے متاثر گوشت کااستعمال کرلے  تو اُسے پرائین بیماری ہونے کے خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ یہ ایک ایسی بیماری ہے جس سے متاثرہونے والے شخص  کا دماغ تیزی کے ساتھ معذور ہوسکتا ہے یا مریض کی موت واقع ہوسکتی ہے۔

ایسا پچھلے 15برسوں میں صرف چھٹی بار ہوا ہے کہ  کسی گائے میں یہ مرض پایا گیا ہے اور شعبہ زراعت(یو ایس ڈی اے) نے اس بات کی یقین دہانی کرائی ہے کہ بیمار گائے کو ذبح کرنے والے آلات کو آلودہ کرنے یا بیماری  دوسرے جانوروں میں منتقل کرنے سے قبل ختم کردیا گیا۔

ایجنسی کا کہنا تھا کہ ذبح نااہل قرار دی  جانے والی گائے میں اس غیر معمولی بیماری  کا ٹیسٹ 26اگست کو مویشیوں کی دیکھ بھال کے معمول کے مطابق ہوا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ایجنسی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ  گائے کبھی ذبح خانے میں داخل نہیں ہوئی۔ نہ ہی  اس کے سبب  امریکیوں کی صحت کوکوئی خطرہ ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply