• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • برازیل میں 200سالہ قدیم ترین نیشنل میوزیم میں آتشزدگی

برازیل میں 200سالہ قدیم ترین نیشنل میوزیم میں آتشزدگی

ریو ڈی جنیرو:برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں قائم 200قدیم ترین سائنسی ادارے نیشنل میوزیم  میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ اچانک  لگی جو دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت میں پھیل گئی  فائر فائٹرزعملہ میوزیم کی آگ بجھانے میں مصروف ہے  تاہم بھڑکنے والی آگ میں ابھی تک کسی کے زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہیں۔

Advertisements
julia rana solicitors london

اس عجائب گھر میں  2کروڑ قدیم نوادرات موجود ہیںجبکہ برازیل اور مصر سمیت دوسرے ممالک کی تواریخ سے متعلق ہزاروں نادر اشیا رکھی ہوئی تھیں تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہ ہوسکیں ۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply