سولفظوں کی کہانی ۔ ادھاری چائے

تم آئے نہیں۔۔؟ رات دو بجے تک انتظار کیا ، تھک ہار کر میں سو گئی۔۔۔
میں وہ ۔۔۔۔
کیا میں وہ۔۔۔؟ کتنی مشکل سے سب کو چائے پلائی ، تمھاری دی ہوئی نیند کی گولیاں ملائیں ،،
دروازے کو تالا بھی نہیں لگایا کنڈی لگا دی تھی ، چائے پیتے ہی سب ڈھیر ہو گئے تھے۔۔۔
ارے یار میری بھی تو سن لو۔۔۔
ہاں بولو۔۔۔
میں کام سے بھی جلدی آ گیا ، کھانا کھا کر چائے پی تاکہ نیند نہ آئے ۔۔۔۔
لیکن چائے پیتے ہی ایسی نیند آئی کہ کچھ ہوش نہیں رہا ۔
چند لمحوں کی خاموشی اور پھر فون اس کے ہاتھ سے گر گیا۔۔۔

Facebook Comments

مدثر ظفر
فلیش فکشن رائٹر ، بلاگر

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply