ایک او ر آسیبی بلیک ہول کا انکشاف

ماہرین فلکیات نے چند ماہرین طبیعات کے اشتراک سے تحقیق کے بعد اعلان کیا ہے کہ انہیں زمانہ قدیم کے ایک اور آسیبی بلیک ہول کا سراغ ملا ہے۔ جو تشکیل کائنات کا سبب بننے والے بڑے دھماکے بگ بینگ سے پہلے ہی معدوم ہوچکا تھا۔ سائنسدانوں کے مطابق یہ آسیبی بلیک ہول خود ہی ایسی کیفیات اور حالات پیدا کرتے ہیں ، جن سے  بگ بینگ جیسے واقعات پیش آتے ہیں اور ایک نئی کائنات وجود میں آتی ہے۔ یہ وہ نظریہ ہے جسے ماہرین فلکیات سی سی سی یا کنفارمل، سائیکلک کوسمولوجی کا نام دیتے ہیں۔ اگر اس تحقیقی رپورٹ پر اعتبار کرلیا جائے تو ہمیں یہ بھی ماننا پڑیگا کہ ہم جس کائنات میں رہ رہے ہیں، وہ اصلی حقیقی اور واحد کائنات نہیں ہے،  اس سے پہلے بھی کئی دنیائیں موجود تھیں۔ رپورٹ کی تیاری میں آکسفورڈ کے ریاضی کے پروفیسر سے تعلق رکھنے والے ماہر طبیعات اور مشہور ریاضی دان راجر پینروز سٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک کے ریاضی دان ڈینیئل این اور وارسا یونیورسٹی کے پروفیسر برائے نظری طبیعات کرسٹوف میسنر کی تحقیقات کو شامل کرلیا گیا اور اب حال ہی میں اسے فلکیات کے بین الاقوامی جریدے نے ا پنے شمارے میں نمایاں طور پر شائع کیا ہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply