گورنر سندھ کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے

فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا پاکستان کی تعمیر نو کیلئے عمران خان نے جو بیڑہ اٹھایا ہے یہ قائد کا پاکستان ہوگا۔

انہوں نے کہا صوبے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ہر ممکن کوشش کروں گا، شہر میں پانی کا منصوبہ جلد شروع کریں گے، صوبے کی تمام سیاسی جماعتوں کو ساتھ لیکر چلوں گا۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا آج شہر اور صوبے کو درپیش مسائل پر بریفنگ لوں گا، پانی کے مسلئے پر وزریراعظم اور وزیر خزانہ اسد عمر سے بات ہوئی ہے، ہم پانی کا ایک بڑا منصوبہ لائیں گے۔

Advertisements
julia rana solicitors london

انہوں نے کہا سیوریج کے مسائل حل کریں گے، کراچی کے رکے ہوئے منصوبوں پر فی الفور کام شروع کریں گے، گرین لائن اور دیگر منصوبوں پر بریفنگ لوں گا۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply