• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • کراچی میں پولیس ،رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،6مشتبہ افراد گرفتار

کراچی میں پولیس ،رینجرز کا مشترکہ سرچ آپریشن،6مشتبہ افراد گرفتار

کراچی:کراچی میں پولیس اور رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرکے 6مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے ۔

رات گئے کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ، لسبیلہ اور اطراف میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن کیا۔

ڈی ایس پی جمشید کوارٹر کے مطابق کومبنگ آپریشن کے دوران قتل کی وارداتوں میں ملوث ملزم سمیت متعدد گرفتار کئے گئے ۔

گرفتار ٹارگٹ کلر کوکب کا تعلق مذہبی جماعت سے ہے جو تھانہ سولجر بازار کو مطلوب تھا۔

Advertisements
julia rana solicitors

ادھر ڈیفنس پولیس نے 2اسٹریٹ کرمنلز اجے اور کرن کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان کیخلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیاہے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply