• صفحہ اول
  • /
  • خبریں
  • /
  • عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

عمران اسماعیل آج گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

کراچی:وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل آج  عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔

پیر کو نامزد گورنر سندھ عمران اسماعیل کی حلف برداری کی تقریب آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں منعقد ہوگی۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ عمران اسماعیل سے ان کے عہدے کا حلف لیں گے ،عمران اسماعیل سندھ کے 33 ویں گورنر ہوں گے۔

تقریب میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ، سندھ کابینہ کے ارکان، تحریک انصاف کے کراچی سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹرز، ایم کیوایم اور جی ڈی اے کے ارکان صوبائی اسمبلی کو مدعو کیا گیا ہے۔

تقریب حلف برداری میں نامزدگورنر کے اہل خانہ، عزیزواقارب، سرکاری افسران سمیت دیگراہم شخصیات شریک ہوں گی۔

Advertisements
julia rana solicitors

گورنرکی حیثیت سے حلف لینے کے بعد عمران اسماعیل منگل کی صبح10بجے مزار قائدؒ پرحاضری دیں گے۔

Facebook Comments

خبریں
مکالمہ پر لگنے والی خبریں دیگر زرائع سے لی جاتی ہیں اور مکمل غیرجانبداری سے شائع کی جاتی ہیں۔ کسی خبر کی غلطی کی نشاندہی فورا ایڈیٹر سے کیجئے

بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں

Leave a Reply