بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کا کیس عالمی عدالت انصاف نے سماعت کیلئے مقرر کردیا ہے۔ کیس کی سماعت 19 سے 25 مارچ 2019 میں روزانہ کی بنیاد پر ہوگی۔
عالمی عدالت انصاف نے بھارتی جاسوس کا کیس سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو3مارچ2016کو بلوچستان کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔
کلبھوشن پر پاکستان میں دہشتگردی اور جاسوسی کے سنگین الزامات ہیں اور بھارتی جاسوس نے تمام الزامات کا مجسٹریٹ کے سامنے اعتراف بھی کیا ہے۔
جس کے بعد پاکستان آرمی ایکٹ کے تحت10اپریل2017کو کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائی گئی تھی۔
بھارت معاملے کو عالمی عدالت میں لے گیا جس کی وجہ سے کلبھوشن یادیو کی سزا پر عمل درآمد روک دیا گیا۔
پاکستان2بار اپنے جوابات جمع کرا چکا ہے اور اب عالمی عدالت میں19سے25مارچ2019تک روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت ہوگی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اپنے جوابات میں بھارت کی تمام اعتراضات کے جواب دے دیے ہیں۔
Facebook Comments
بذریعہ فیس بک تبصرہ تحریر کریں